”عمرقید کی سزا بھگتنے والے قیدی سے شادی کی اجازت دی جائے“ لڑکی عدالت میں درخواست

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نزیر احمد گجانہ نے گوجرانوالہ کی رہائشی غزالہ کی جانب سے عمر قید کی سزا بھگتنے والے قیدی سے شادی کے لئے دائر درخواست کی سماعت6جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ غزالہ نے سیشن جج کو دی گئی اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ لاہور کی جیل میں عمر قید کی سزا بھگتنے والے عنصر نامی قیدی سے شادی کرنا چاہتی ہے لہذا عدالت اسے اس شادی کی اجازت دے۔