چوہنگ: کانسٹیبل، ہیڈکانسٹیبل کی ترقی کےلئے امتحانات، سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور (نامہ نگار)چوہنگ ٹریننگ سنٹر میںکانسٹےبل سے ہیڈ کا نسٹیبل کی ترقی کے لئے ہونے والے امتحان مےں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ گزشتہ روزچوہنگ ٹریننگ سنٹر میںکانسٹےبل کی ترقی کے لئے ہونے والے امتحان مےں 4700 کانسٹےبلوں نے حصہ لےا۔ امتحان پاس کرنے والے کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔