نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل‘ بدچلنی کے شبہ پر شوہر نے بیوی کو مار ڈالا

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل‘ بدچلنی کے شبہ پر شوہر نے بیوی کو مار ڈالا

لاہور(نامہ نگار) رےس کورس کے علاقہ مےں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے نوجوا ن کو قتل کر دےا جب کہ بدچلنی کے شبہ پر شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتاےاجاتا ہے کہ رےس کورس کے علاقہ مےں قربان لائن کے قرےب مےاں چنوںکا رہائشی23سالہ علی حسنےن اےک کرائے کے مکان مےں رہائش پذےر تھا۔گزشتہ روز نامعلوم افراد نے علی حسنےن فائرنگ کرکے ہلاک کردےا اور فرارہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پوےس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے مےں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔پولےس کے مطابق شبہ ہے کہ مقتول کو کسی لڑکی کے چکر مےں قتل کردےا گےا۔ علاوہ ازیں فےصل ٹاﺅن کے علاقہ کوٹھا پنڈ مےں طفےل کرائے پرمکان لے کر اس مےں اپنی بےوی اور پانچ بچوں کے ہمراہ رہائش پذےر تھا۔ طفےل نے گزشتہ روز بد چلنی کے شبہ پر اپنی بےوی پانچ بچوں کی40سالہ ماں کوثر کو چھری سے پے در پے وار کرکے قتل کر دےا۔ خود تھانے جا کر گرفتار ی دے دی۔ پولےس نے کوثر کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوادی ہے۔ طفےل نے پولےس بےان دےا ہے کہ اس کی بےوی کوثر کے اےک شخص کے ساتھ تعلقات تھے۔جس پر اس نے کوثر کو قتل کےا ہے۔