میٹرو بس منصوبے کے دوران ایمانداری سے فرائض انجام دینے پر وارڈنز میں انعامات تقسیم

میٹرو بس منصوبے کے دوران ایمانداری سے فرائض انجام دینے پر وارڈنز میں انعامات تقسیم

لاہور (نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے میٹرو بس سسٹم کی تکمیل کے دوران محنت، لگن اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دینے پر 2 ایس پیز، 6ڈی ایس پیز، 36 انسپکٹرز، 1455 ٹریفک وارڈنز اور 43 کانسٹیبلوں اور ہیڈ کانسٹیبلوں مےں 30 لاکھ روپے انعامی رقم تقسیم کی۔ اس سلسلہ مےں سٹی ٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں انعامات تقسیم کرنے کےلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔