لاہور میں لاکھوں کی 40 وارداتیں‘ شہری نقدی‘ زیورات‘ گاڑیوں‘ موٹرسائیکلوں سے محروم

لاہور میں لاکھوں کی 40 وارداتیں‘ شہری نقدی‘ زیورات‘ گاڑیوں‘ موٹرسائیکلوں سے محروم

لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے فیصل ٹاﺅن کے علاقہ میں ظفررحمان کے گھر میں گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر 11لاکھ روپے مالیت، شمالی چھاﺅنی میں گلزاراحمدکے گھر سے ساڑھے9لاکھ روپے مالیت ، اقبال ٹاﺅن میں خوشنود مقبول کے گھر سے8لاکھ روپے مالیت ، ٹاﺅن شپ میں ندیم کے گھر سے7لاکھ روپے مالیت ،نشتر کالونی میں نواب خان کے گھرسے 6لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا ۔ ڈاکوﺅںنے سبزہ زار میں محسن کی فیملی سے9لاکھ روپے مالیت،سمن آباد میںجاویدکی فیملی سے 7لاکھ روپے مالیت ،شاہدرہ ٹاﺅن میں ابرارکی فیملی سے 6لاکھ روپے مالیت ،نواب ٹاﺅن میں شمیر علی کی فیملی سے 5لاکھ روپے مالیت، ڈیفنس اے میں ذوہیب کی فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت ،جوہر ٹاﺅن میں ظفر کی فیملی سے3لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے ۔ڈاکوﺅںنے گلشن راوی میں ولیم سے5لاکھ روپے اورموبائل فون ، لوئر مال میں فضل سے 4لاکھ روپے اورتین موبائل فون،راوی روڈ میں اسلم سے 3لاکھ روپے ا وردوموبائل فون،اسلام پورہ میں عدیل سے 3لاکھ روپے اورموبائل فون،ملت پارک میں امتیاز کی دکان میںگھس کر 90ہزار روپے ، موبائل فون اورکالنگ کارڈ،گرین ٹاﺅن میں مشتاق سے 80ہزار روپے اورموبائل فون، شاد مان میں وسیم سے لیپ ٹاپ ، نقدی ا ورموبائل فون،جوہر ٹاﺅن میں عبداللہ سے 90ہزار روپے اورموبائل فون،سبزہ زارمیں عمر سے لیپ ٹاپ، 64ہزار روپے اورموبائل فون،اسلام پورہ میں خالد سے 49ہزار روپے اورموبائل فون،سمن آبادمیں یونس سے34ہزار روپے اورموبائل فون لوٹ لیا۔چوروں نے گلبرگ سے دانش ،رائے ونڈسے بابر،جوہر ٹاﺅن سے خلاق کی کارےں ، اقبال ٹاﺅن سے غلام ربانی کاکیری ڈبہ،شاد مان سے افتخار کا رکشہ جبکہ گلشن راوی سے محمدحسین ،شاہدرہ سے عامر ، اچھرہ سے رضوان ، گارڈن ٹاﺅن سے احمدعلی ،اقبال ٹاﺅن سے زاہد، جنوبی چھاﺅنی سے فیاض علی ،اسلامپورہ سے کاشف ، سول لائن سے علی احمد، گلبرگ سے شفقات ، باٹا پور سے طاہر نوید،شمالی چھاﺅنی سے قدیر ،گرین ٹاﺅن سے مدثر، رائے ونڈ سے فرحان ،جوہر ٹاﺅن سے علی رضا ،گلبرگ سے اشرف،فیکٹری ایریا سے شاہد ،مزنگ سے ظفر اقبال کی موٹر سائیکلیں چوری کر لےں۔