فیصل آباد میں فیکٹری منیجر کے پولیس کے ہاتھوں اغواءکا نوٹس، لاہور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کر لی

فیصل آباد میں فیکٹری منیجر کے پولیس کے ہاتھوں اغواءکا نوٹس، لاہور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کر لی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے فیصل آباد میں پولیس کے ہاتھوں فیکٹری منیجر کے اغواءاور تاحال بازیاب نہ کرائے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد کو متعلقہ افراد کے خلاف وقوعہ کی غیرجانبدار اور شفاف کارروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبرکے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ فیض آباد سے25 روز قبل مدینہ ٹاون پولیس کے ہاتھوں اغواءہونے والے فیکٹری منیجر خواجہ عمار عظیم کے لواحقین نے جیل روڈ بلاک کر کے اختجاج کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر مغوی کی بیوی نے بتایا کہ ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا باپ کی یاد میں روتے رہتے ہیں۔