فیروز والا میں متعدد وارداتیں، ڈاکو گوشت سے بھرا ٹرک چھین کر لے گئے

فیروز والا میں متعدد وارداتیں، ڈاکو گوشت سے بھرا ٹرک چھین کر لے گئے

فیروز والا (نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا اور چکوک ایریا میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، ڈاکوﺅں نے گوشت سے بھرا ٹرک چھین لیا فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے نور محمد اور سیف اللہ ٹرک پر منوں گوشت ذبح کرکے ٹرک میں لوڈ کرا کر لاہور لے جا رہے تھے۔ نین سکھ چوک کے قریب پہنچے تو ڈاکوﺅں نے اسلحہ تان کر گوشت سے بھرا ہوا ٹرک چھین لیا۔ سگیاں چوک کے قریب ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر عرفان سے لاکھوں روپے مالیت کے چیک اور موٹرسائیکل نقد رقم چھین کر لے گئے۔ چکوک ایریا میں ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر عمران سے متعدد کیمرے اور موبائل اور رقم چھین کر لے گئے۔