فیروزوالا : 7 جواری، 4 منشیات فروش دھر لئے گئے

 فیروزوالا (نامہ نگار) سرکل فیروزوالا اور شاہدرہ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر جوا کھیلتے ہوئے سات افراد اور منشیات فروخت کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے قبضہ سے دیسی شراب اور چرس بھاری مقدار میں برآمد کر لی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں اشرف، اسلم، ارشد وغیرہ کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔