عدالتی خبریں

لاہور (اپنے نامہ نگار سے+وقائع نگار خصوصی)ماڈل ٹاﺅن کچہری میں قمار بازی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے کے بجائے نوٹس کرنے پر وکلاء اور خاتون سول جج کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا معاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا۔ پارکنگ کا ٹھیکہ ایک ہی کمپنی کو دینے کے خلاف دائر رٹ درخواست میں سیکرٹری بلدیات کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت۔ ٭ دوران تفتیش ملزم کے ناخن نوچنے پرتھانہ باٹاپورکے ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ٭ بی کام کی طالبہ کو انعام کی رقم مانگنے پرتشددکانشانہ بناتے ہوئے اسے نیم برہنہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شاہد اقبال کی عبوری درخواست ضمانت خارج۔