شمائلہ رانا کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیشن جج لاہورنے جعلی ڈگری کیس میں ملوث شمائلہ رانا کے استغاثہ کی سماعت آٹھ جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کوطلب کرلیاہے شمائلہ راناکے خلاف الیکشن کمیشن نے استغاثہ دائر کررکھاہے۔گزشتہ سماعت کے موقع پرشمائلہ کے وکیل نے شمائلہ کامیڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست دائرکی تھی۔