ستوکتلہ:10 سالہ لڑکا نہر میں نہاتے ڈوب کر جاں بحق

ستوکتلہ:10 سالہ لڑکا نہر میں نہاتے ڈوب کر جاں بحق

لاہور(نامہ نگار)ستوکتلہ کے علاقہ مےں دس سالہ لڑکا نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جبکہ امدادی ٹیمیںتاحال بچے کوتلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ تفصیلات کے مطابق ستو کتلہ کا رہائشی لڑکا دس سالہ عرفان شاہ دی کھوئی جوہر ٹاﺅن کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ اطلاع ملنے پر امدای ٹیمیں مو قع پر پہنچ گئیں اور بچے کی تلاش شروع کر دی۔ آخری اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیمےں کئی گھنٹوں کی کوشش کے باوجود بچے تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہےں۔