خواجہ سعد رفیق کا نام مقدمے سے خارج کرنے کیلئے پنجاب پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ کی درخواست مسترد

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2004 میں حکومت مخالف مظاہرہ کرنے کے مقدمے میں سے خواجہ سعد رفیق کانام حذف کرنے کے لئے پنجاب پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ کی درخواست کوناقابل عمل قرار دے کر مسترد کر دیا ہے ۔