بھیرہ: 6 ڈاکوﺅں کی فائرنگ، موٹروے پولیس کے 2 سینئر افسر زخمی

بھیرہ (نامہ نگار ) موٹروے سروس ایریا بھیرہ ساﺅتھ پر 6 ڈاکوﺅں کی اندھا دھند فائرنگ سے موٹروے پولیس کے 2 سینئر افسران مبشر شاہ اور گل محمد زخمی ہو گئے۔ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے سیاہ رنگ کی گاڑی پر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر سرکل پولیس علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور آخری اطلاعات کے مطابق ڈاکوﺅں اور پولیس میں مقابلہ جاری تھا۔