آتشزدگی کے 4 واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر تباہ، نوجوان زخمی

آتشزدگی کے 4 واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر تباہ، نوجوان زخمی

لاہور (نامہ نگار) شہر مےں 4 مختلف مقامات پر آتشزدگی سے لاکھوں روپے کی مالےت کا سامان جل کر تباہ ہو گےا۔ تفصےلات کے مطابق ڈےفنس اے کے علاقہ ڈی اےچ اے خےابان امےن روڈ پر واقع اےک گھر، رائے ونڈ روڈ پر اےک گھر مےںشارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالےت کا فرنےچر، الےکٹرونکس و دےگر گھرےلو سامان جل کر تباہ ہو گےا۔ اسلام پورہ کے علاقہ میں ایک مٹھائی کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جبکہ دکان ملازم عامر آگ پر قابو پانے کی کوشش میں جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ نولکھا کے علاقہ میں الیکٹرانکس کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔