ڈاکو پی سی او مالک سے نقدی کالنگ کارڈ لے اڑے

فیروز والا (نامہ نگار) لاہور روڈ پر واقع آبادی کالوکی میں ڈاکو ایک پی سی او کے مالک زاہد حسین کو مار دینے کی دھمکی دیکر 20 ہزار روپے کا ایزی لوڈ اپنے موبائل فونز پر کروانے کے بعد 22 ہزار روپے کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ شاہدرہ میںنامعلوم افراد گھر کے باہرسے کھڑی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے۔