پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں اپر اور انٹرمیڈیٹ کلاس کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ

لاہور(نامہ نگار)پولیس ٹریننگ کالج لاہور چوہنگ میں اپر کلاس کورس اور انٹر میڈیٹ کلاس کورس کی مشترکہ پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد کی گئی۔جس مےںاپر کلاس کورس کے 320اور انٹرمیڈیٹ کلاس کورس کے 555پولیس اہلکاروں نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پولیس کالج چوہنگ احمد مبارک احمد تھے۔جنہوں نے دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی اور پوزیشن حاصل کرنے والے افسران کو نقد انعام وتعریفی اسناد اور شیلڈدیں۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ کے دوران آپ کو رول آف فرسٹ ریسپانڈر،رول آف انویسٹی گیشن آفیسر،کرائم سین مینجمینٹ،کرائم سین فرانزک ،کمیونٹی پولیسنگ، اور رویہ تبدیلی کی مہارتوں سے بین الاقوامی معیار اور عصر حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق روشناس کرایا گیا ہے۔