پنجاب ہائی وے پٹرول نے 9 ملزموں کو اسلحے سمیت دھر لیا

لاہور(نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرول نے9ملزمان کوگرفتار کر کے بڑی مقدار مےں نا جائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے 9ملزمان بلال خاں،نوازحنیف ،یاسر حبیب ،خادم حسین،عابد حسین،محمد رضوان ،وارث ،محمد علی اورعمرجاوید کوگرفتار کر کے بڑی مقدار مےں نا جائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔ علاوہ ازےں پنجاب ہائی وے پٹرول نے سڑک پر لاوارث حالت میں ملنے والی 10ہزار مالیت کی روئی کی گانٹھ اس کے مالک عبدالرزاق جبکہ ملنے والے گمشدہ پرس، جس مےں 6 ہزار روپے نقدی تھی اس کے مالک ناصر علی کے حوالے کر دےا ہے۔