نومولود کی ہلاکت کا باعث بننے والے2 انڈر میٹرک عطائی گرفتار

لاہور (نامہ نگار) باغبانپورہ پولیس نے بند روڈ کی رہائشی خاتون کا آپریشن کرکے نومولود کی ہلاکت کا باعث بننے والے دو انڈر میٹرک عطائی ڈاکٹر مظہراقبال‘ شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ باغبانپورہ کے رہائشی امجد نامی شخص نے انہیں درخواست دی کہ اس کی بہن تنزیلہ بی بی کا بند روڈ پر واقع ایک پرائیویٹ ہسپتال میں عطائی ڈاکٹروں نے ڈیلیوری آپریشن کیا جس سے اس کا نومولود بچہ دم توڑ گیا۔