نوسربا زی کی وارداتوں میں 5 افراد کو لوٹ لیا گیا

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں نوسربازوں نے پانچ افراد کو نشہ آور اشیاءکھلا کر بے ہوش کرنے کے بعد لوٹ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نوسربازوں نے نواں کوٹ کے رہائشی شیراز اور ابراہیم‘ لاری اڈا بس سٹینڈ پر محمد تبسم اور عمر‘ شاہ جمال دربار پر حاضری کیلئے آنے والے منیر احمد کو نشہ آور اشیاءکھلا کر بے ہوش کرنے کے بعد لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ تمام متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔