شاہراہوں پر ون ویلنگ‘ موٹرسائیکل و کار ریس پر جوا عروج پر

شاہراہوں پر ون ویلنگ‘ موٹرسائیکل و کار ریس پر جوا عروج پر

لاہور(نامہ نگار) شہر کی مختلف سڑکوں پرگزشتہ روز نوجوان ٹولےوں کی شکل مےں موٹرسائیکلوں پر ونگ ویلنگ اور خطرناک کرتب کرتے رہے جبکہ شہر مےں موٹر سائےکل و کار رےس پر جواءعروج پر پہنچ چکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی مختلف سڑکوں پر گزشتہ روز نوجوان موٹر سائیکل پر ونگ ویلنگ اور رےس لگاتے رہے۔ کینال روڈ ،جیل روڈ،شاہراہ قائد اعظم ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ڈیفنس ،کیولری گراﺅنڈ ، سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر موٹرسائیکل پر ونگ ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔نوجوان لڑکے ٹولیوں کی صورت میںموٹرسائیکلوں پر ونگ ویلنگ،خطرناک کرتب کرتے اور رےس لگاتے دکھائی دئےے۔ علاوہ ازےںپولیس ونگ ویلنگ کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے جبکہ پولےس کی طرف سے موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے شہر کی بڑی سڑکوں پر اس خطرناک کھےل مےں اضافہ ہو رہا ہے۔ ونگ ویلنگ کرنے والے منچلوں کی جانب سے فےملےز سے بدتمےزی اور خواتےن سے چھےڑ خانی کرنے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہےں ۔اس کے علاوہ شہر مےں موٹر سائےکل و کار رےس پر جواءعروج پر پہنچ چکا ہے۔اس صورتحال پر شہرےوں نے شدےد احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لےنے کی اپےل کی ہے۔