سیلاب زدہ اضلاع میں 750 ریسکیورز‘ 185 کشتیاں پہنچا دیں: ڈاکٹر رضوان

سیلاب زدہ اضلاع میں 750 ریسکیورز‘ 185 کشتیاں پہنچا دیں: ڈاکٹر رضوان

لاہور(نامہ نگار)پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) نے سیلاب زدہ اضلاع میں 750 ریسکیورزاور 185لائف سیونگ کشتیوں کو پہنچا دیا ہے ۔ ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹررضوان نصیرنے سیلاب زدہ اضلاع راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ،نارووال اور لاہور میں راوی بیلٹ میں فلڈانتظامات کا جائزہ لےنے کے لئے منعقدہ اجلاس کے موقع پر کہا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرزکو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور پروانشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ رابطے میں رہیں۔میٹنگ کے شرکاءنے ڈی جی ریسکیوپنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا بتایا سیلاب زدہ علاقوں میں یونین کونسل سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں اور مقامی کشتی بان اور تیراک ریسکیوٹیموں کی معاونت کررہے ہیں۔ ڈاکٹررضوان نصیرنے کہا اگرچہ سابقہ سیلاب کے مقابلے میں حالیہ سیلاب کی شدت بہت کم ہے لیکن تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہائی الرٹ کردیاگیاہے۔انہوں نے بتایا ابھی حاجی پور، فتح پور اور راجن پورکے علاقوں میں آپریشن جاری ہے جبکہ مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ سے 250لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکاہے۔