ستوکتلہ: بھتہ خوروں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

لاہور (نامہ نگار) ستوکتلہ کے علاقہ میں بھتہ خوروں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا۔ فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ستوکتلہ کے علاقہ شادیوال چوک میں دو افراد نے فائرنگ کرکے محسن اور امتیاز کو شدید زخمی کر دیا۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔