بجلی کے بوسیدہ تار گرنے سے نوعمر لڑکا جھلس کر زخمی

فیروز والا (نامہ نگار) لاہور روڈ پرآبادی جمال ٹاﺅن میں بجلی کے بوسیدہ تار گرنے سے ایک نوعمر لڑکا بُری طرح جھلس گیا ہے۔ طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمال ٹاﺅن کے مکان کے ساتھ گزرنے والی گلی میں پرانی تار گر گئی جو نوعمر لڑکے پر آگری جس سے وہ جھلس گیا۔