بجلی و گیس چوری میں ملوث 15 افراد گرفتار

فیروز والا (نامہ نگار) سوئی گیس اور واپڈاکی مختلف ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گیس اور بجلی چوری کرنے والے پندرہ افراد کا سراغ لگا کر غیرقانونی کنکشن پکڑ لئے۔ واپڈا اور گیس ٹیموں کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔