یو این او مشن پر جانے کیلئے پولیس افسران سے درخواستیں طلب

لاہور(نامہ نگار) وزارات داخلہ نے یو این او مشن پر جانے کےلئے پنجاب پولیس کے ایس پی عہدے اور اس سے اوپر رینک کے خواہشمند پولیس افسران سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔زرائع کے مطابق اقوام متحدہ مشن پر مختلف ممالک میں ٹرینگ افسران کی 11آسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔