کاہنہ: ڈاکو گھر کا صفایا کر گئے پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں ڈکیتی‘ ڈاکو ہزاروں روپے نقدی‘ طلائی زیورات‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار۔ اہل علاقہ کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے امیر کالونی کے رہائشی شیخ اسلم کے گھر صبح 5 بجے دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو گھر میں داخل ہو گئے۔ تمام گھرالوں کو یرغمال بنا کر 75 ہزار روپے کی نقدی‘ طلائی زیورات‘ موبائل فون چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔