ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، 85 لاکھ کا مال لوٹ لیا گیا

ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، 85 لاکھ کا مال لوٹ لیا گیا

 لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکو¶ں نے شہریوں سے 85 لاکھ کا مال لوٹ لیا جبکہ چور 3 کاریں اور 4 موٹرسائیکل لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے ڈیفنس میں احسان الحق کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر 18لاکھ روپے مالیت ، اقبال ٹاﺅن میں حاجی رفیق کے گھر سے13لاکھ روپے مالیت، باٹاپور میں اسلم کے گھر سے7لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے مصطفی ٹاﺅن میں وقاص اوراس کی فیملی سے 8لاکھ روپے مالیت ، فیکٹری ایریا میں الیاس اور اس کی فیملی سے6لاکھ روپے مالیت، بادامی باغ میں سعید اوراس کی فیملی سے5 لاکھ روپے مالیت، لوہاری میں قیوم خان اور اس کی فیملی سے4 لاکھ روپے مالیت، شادمان میں شہباز اور اس کی فیملی سے3 لاکھ روپے مالیت، مسلم ٹاﺅن میں عمران اور اس کی فیملی سے3 لاکھ روپے مالیت، سبزہ زار میں خاتون مریم امجد سے 2 لاکھ روپے مالیت جبکہ قلعہ گجر سنگھ میں بابر کی فیملی سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوﺅں نے باغبانپورہ میں ثاقب کی دکان سے8لاکھ روپے اور موبائل فون، لاری اڈا کے علاقہ مےںسرگودھا کے رہائشی اسد سے5لاکھ روپے مالےت کے زےورات، ساندہ میں حفیظ کی دکان سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لےا۔ ڈاکوو¿ں نے شہر کے مختلف علاقوں مےں راہزنی کی وارداتوں مےں 11شہرےوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔چوروں نے سمن آباد سے عامر، کوٹ لکھپت سے شہباز، ریس کورس سے ذیشان کی کارےں جبکہ اسلام پورہ سے اسلم ٹاو¿ن شپ سے عادل، ڈیفنس سے شبیر، ملت پارک سے زبیرکی موٹرسائیکلیں چوری کر لےں۔
متعدد وارداتیں