ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 گروہوں کے 6 ملزم گرفتار

لاہور(سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار)شفےق آباد اور ٹاﺅن شپ پولیس نے گھروںمیں داخل ہو کر اہلخانہ کوگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر قیمتی اشیاءسے محروم کرنے ، شاہراﺅںاور گلیوںو محلوں میں راہگیروں کو لوٹنے کی وارداتیں کرنےوالے ڈاکوﺅںاور راہزنوں کے2 گروہوں کے6ملزموں کوگرفتار کر کے ان کی نشاندہی پرشہر کے مختلف علاقوں سے وارداتوں میں لوٹا ہوا لاکھوں روپے مالیت کامالِ مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ تفصےلات کے مطابق اےس اےچ او شفےق آباد انسپکٹر رفےع اللہ اور دےگر اہلکاروں پر مشتمل پولےس ٹےم تشکےل دی اس پولےس ٹےم نے خفےہ اطلاعات پر رےڈز کر کے موچھا ڈکےت گےنگ کے سرغنہ عابد اقبا ل عرف موچھااور اس کے دو ساتھےوں علی اکبر عرف بودی اور محمد عاشق عرف عاشقی کو گرفتار کر کے ان سے مسروقہ 4 موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کےا ہے علاوہ ازےں ملزموں نے لاہو رکے مختلف علاقوں مےں مےں ڈکےتی اور راہزنی کی متعدد مزےد وارداتوں کا بھی اعتراف کےا ہے اسی طرح ایس ایچ او ٹاﺅن شپ رانا محمد اکمل اور دےگر اہلکاروں پر مشتمل پولےس ٹےم تشکےل دی اس نے دن رات کی انتھک محنت سے بلو ڈکےت گےنگ کے سرغنہ نبےل عرف بلو اور اس کے دو ساتھےوں غلام عباس اور عدنان کو گرفتار کر کے ان سے مسروقہ موٹر سائےکل، 10 موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کےا ہے۔