پولیس کا سرچ آپریشن، غیر ملکیوں سمیت 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

پولیس کا سرچ آپریشن، غیر ملکیوں سمیت 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4غیر ملکیو ں سمیت 15مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جامعہ نعیمہ میں دہشت گردی کے حوالے سے سےمےنار ہو رہا تھا ۔جس میں مذہبی اور سیاسی رہنماءموجود تھے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جامعہ نعیمہ کے باہر سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔/ شہر کے دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4غیر ملکیوں سمیت 14مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔