پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی این ٹی ایس سے تحریری ٹیسٹ کے معاملات طے نہ پانے پر تاخیر کا شکار

لاہور(نامہ نگار) لاہور پولیس سمیت صوبے بھر میں کانسٹیبل کی بھرتی کا عمل این ٹی ایس سے تحرےری ٹےسٹ کے لئے معاملات طے نہ پانے پر تاخیر کا شکار ہو گیا ۔زرائع کے مطابق این ٹی ایس تحرےری امتحان کے لئے امیدواروں سے فی کس 6سو روپے وصول کرتا ہے ۔معاوضے کی رقم طے نہ ہ ونے کے باعث تحرےری ٹےسٹ کے انعقاد مےں تاخےر ہو رہی ہے۔ زرائع کے مطابق این ٹی ایس نے تحریری امتحان لینے کے لئے پولیس حکا م کو جگہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ محکمہ پولیس نے جگہ کی فراہمی سے بھی انکار کر دیا ہے ۔علاوہ ازےں محکمہ پولیس نے فنڈز کی کمی کے باعث ٹےسٹ کے لئے فنڈز کی فراہمی کے لئے بھی حکومت سے درخواست کی ہے ۔