ٹریفک حادثات میں 4 افراد زخمی، معمر شخص کی پراسرار ہلاکت

ٹریفک حادثات میں 4 افراد زخمی، معمر شخص کی پراسرار ہلاکت

لاہور (نامہ نگار+سٹاف رپورٹر) شہر مےں ٹریفک حادثات مےں اےک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ بتایاجاتاہے کہ لٹن روڈ کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے والی 27 سالہ کنول کو تےز رفتار کار نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ اسلام پورہ کے علاقہ بند روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار نذیر اور عدیل کو ٹرک نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ ڈیفنس کے علاقہ میں شریف نامی شخص کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا ۔علاوہ ازیں نولکھا کے علاقہ میں 70 سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نولکھا کے علاقہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے گراﺅنڈ میں 70 سالہ نامعلوم شخص بیہوشی کی پڑا تھا۔ راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم شخص کو ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُس کی موت کی تصدیق کر دی پولیس نے لاش کو مردہ خانے پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا ہے۔