وحدت کالونی میں موٹر سائیکل اور کار چوری کی وارداتوں میں اضافہ

لاہور (نامہ نگار) وحدت کالونی میں موٹر سائیکل کاروں کی چوری کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ روز صبح سویرے النور سٹریٹ، الحمد کالونی میں گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی اور پولیس نے تاحال اس کا سراغ نہیں لگا سکی۔ اس کے علاوہ چند روز قبل وحدت کالونی کالج کے قریب کھڑی کار کو چوری کرنے والا چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تاہم پولیس نے اسے”بچہ“ سمجھ کر چھوڑ دیا۔ اس نو عمر چور نے نہ صرف ایک کار کے بند دروازے کھولے بلکہ پولیس کی موجودگی میں ایک دوسری کار کے بند دروازے بھی کھولے لیکن پولیس نے اس کے باوجود اسے رہا کر دیا۔ بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کے حوالے سے شہریوں میں عدم تحفظ کا شکار ہیں اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔