نوسر بازی کے واقعات 4 افراد لٹ گئے

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں مےں نوسر بازوں نے4 افراد کو نشہ آور اشیاءکھلا کر بے ہوش کرنے کے بعدلوٹ لیاہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نوسر بازوں نے شیرا کوٹ کے علاقہ مےں بس اسٹینڈ کے قریب احمد سلطان رانجھا ، بادامی باغ میں راجا زاہد اور فرقان ، رائے ونڈ سٹی کے علاقہ میں عرفان کو نشہ آوراشیاءکھلا کر بے ہوش کرنے کے بعدلوٹ لیااور فرار ہو گئے۔ تمام متاثرہ افراد کو طبی امدادکے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔