لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم‘ تاجر خوفزدہ،کاروبار بندکرنے پر مجبور

لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم‘ تاجر خوفزدہ،کاروبار بندکرنے پر مجبور

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں پولیس بھتہ مافیا پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے اور تاجروں نے خوفزدہ ہوکر دکانیں بند کرنا شروع کر دی ہیں۔ جوہر ٹاﺅن کے علاقہ میں بھتہ خوروں نے دکانداروں سے بھتہ طلب کر لیا۔ جوہر ٹاﺅن پی آئی اے روڈ کے دکانداروں کا کہنا ہے ملک منشاءنامی بھتہ خور ان سے 10 ہزار روپے فی دکان ماہانہ بھتہ طلب کر رہا ہے۔ نہ دینے کی صورت میں جان سے مار دینے کی مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے۔ متعدد بار تھانہ جوہر ٹاﺅن میں پولیس کو درخواستیں دیں مگر پولیس اس کےخلاف کارروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ دریں اثنا جوہر ٹاﺅن کے علاقہ پی آئی اے روڈ کے دکاندار ندیم کی جانب سے تھانہ جوہر ٹاﺅن میں بھتہ خوروں کےخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی گئی ہے۔