فیروزوالا میں متعدد وارداتیں‘ مزاحمت پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے شہری زخمی

فیروز وٹواں (نامہ نگار) ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں۔ مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سوار مظہربھٹی کو روک کر لوٹ لیا۔ 70 ہزار چھین لئے۔ مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ قصبہ کالوکی کے قریب ڈاکو علی اکبر سے 20 ہزار روپے اور موبائل چھین کر لے گئے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب دکاندار علی نواز‘ غلام اللہ‘ دیگر افراد جمال ٹاﺅن کے قریب سے گزر رہے تھے کہ ڈاکوﺅں نے انہیں روک کر لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں ڈاکوﺅں نے وکیل حافظ اسد اللہ کو لوٹ لیا۔ لیپ ٹاپ بھی چھین کر لے گئے۔