عدالتی خبریں

لاہور(وقائع نگار خصوصی/اپنے نامہ نگار سے) ماتحت عدلیہ کے جج کے متعلق نازیبا زبان استعمال کر نے پر وکیل کا لائسنس معطل٭.... حبس بے جا کی درخواست پر بہن بھائی باپ کی تحویل سے برآمد ٭....5 سو روپے کی ڈکیتی کے الزام میں ملوث ملزم کا 4سال میں فیصلہ نہ ہو سکا۔٭.... خورد برد کرنے کے الزام میں گرفتار پنجاب یونیورسٹی کے کلرک کی درخواست ضمانت خارج٭....بجلی کے بلوں کے ذریعے ایکولائزیشن سرچارج کی وصولی کےخلاف دائر درخواستوں کی سماعت 29اکتوبر تک کےلئے ملتوی ٭.... جعلی ڈگری کیس کی سماعت سابق رکن صوبائی اسمبلی ماجدہ زیدی اورسیمل کامران کیس کی سماعت 8نومبر2013تک ملتوی ٭....بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست سائل کے پیش نہ ہونے پر خارج ۔