شہر میںدفعہ 144 نافذ‘ 7 عارضی بکرمنڈیاں قائم، غیر قانونی فروخت پر مالک گرفتار

لاہور (خبر نگار) ضلعی انتظامیہ نے قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے 7 عارضی بکرمنڈیاں قائم کردیں اور ان عارضی بکرمنڈیوں کے علاوہ شہر میں جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد کرکے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی ۔ بکرمنڈیاں چائنہ سکیم‘ ہربنس پورہ‘ شاہ پور کانجراں‘ جی ٹی روڈ‘ بسم اللہ ہاﺅسنگ سکیم‘ ایل ڈی اے ایونیو رائے ونڈ روڈ‘ نشتر ٹاﺅن اور گلبرگ ٹاﺅن کی بکر منڈیاں مین فیروز پور روڈ پر کاچھا منڈی اور داتا گنج بخش ٹاﺅن اور راوی ٹاﺅن کی بکر منڈیاں سگیاں پل کے باہر پولیس سٹیشن کے ساتھ قائم کی گئیہیں۔ دریں اثنا عزےز بھٹی ٹا ﺅن اور نشتر ٹا ﺅن انتظامےہ نے والٹن روڈ مےں غےر قانونی طور پر قربانی کے جانور فروخت کر نے پر مشترکہ کارروائی کر تے ہوئے 6بکروں کو قبضے مےں لے لےا۔ مالک شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کر وا دےاہے۔