سوئی ناردرن نے اڑھائی ارب روپے کی گیس چوری پکڑ لی

لاہور(نیوز رپورٹر)سوئی ناردرن گیس نے گزشتہ دو ماہ ) جولائی ،اگست (2013کے دوران گیس چوروں کے خلاف بھر پور مہم میں 18,600 سے زیادہ صارفین کے گیس کنکشن منقطع کر کے اڑھائی ارب روپے کی گیس چوری پکڑی اور 4500 ملین کیوبک فٹ گیس بچائی۔ان صارفین میں 17,514 گھریلو، 1209 کمرشل، 55 صنعتی اور 68 سپیشل گھریلو صارفین شامل ہیں۔