جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 افراد گرفتار

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 افراد گرفتار

لاہور (خبر نگار) جعلی دستاویزات پر اٹلی اور یونان جانے والے دو افراد یوسف اور ذیشان فضل کو ایف آئی اے امیگریشن کے انسپکٹر ملک عارف اقبال نے گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والے یوسف کو گرفتار کیا۔ ایتھنز جانے والی پرواز سے ذیشان فضل کو گرفتار کیا گیا۔