4 ایس پیز، 5 ڈی ایس پیز کے تبادلے اور تقرر
لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب نے4 ایس پیز اور5 ڈی ایس پیز کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق عبادت نثار ایڈیشنل ایس پی آپریشنز لاہور کینٹ، امتیاز سرور کو ایس پی یو پنجاب، جماعت علی بخاری اور محمد اقبال کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ ڈی ایس پی سید ذوالفقار علی گیلانی کو صدر منڈی بہاء الدین، شاہد نواز کو صدر حافظ آباد، محمد کاشف عبداللہ کو کہروڑ پکا، جواد کو ایس ڈی پی او منچن آباد جبکہ ڈی ایس پی سلطان میراں کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔