کار سے بڑی مقدار میں چرس برآمد، ملزم گرفتار

فیروز والہ (نامہ نگار) فیکٹری ایریا پولیس نے موٹروے انٹرچینج کوٹ عبدالمالک کے قریب ناکہ بندی کرکے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی جس کی مالیت لاکھوں روپے بیان کی گئی ہے پولیس کو اطلاع ملی کہ منشیات فروش کار پر چرس لا رہا ہے پولیس نے ناکہ بندی کرکے کار سوار منشیات فروش فیصل کو حراست میں لیکر اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی جس کی مالیت لاکھوں روپے بیان کی جاتی ہے۔