پھول نگر میں 2 افراد کی 14سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، ملزم فرار

پھول نگر+ قصور+وہاڑی (نامہ نگاران) پھول نگر کے نواحی گائوں دینا ناتھ میں پانچ دن پہلے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔ ملزمان لڑکی کو گھر کے قریب چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ بیوہ والدہ نے بچی کی حالت تشویشناک ہونے پر لاہور داخل کروادیا۔ بیوہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ نتھے جاگیر کی عذرا بی بی بیوہ یوسف گزشتہ کئی دنوں سے ریڈکریسنٹ ہسپتال دیناناتھ میں زیر علاج تھیں اور اُس کی دیکھ بھال کے لئے صباء بھی اُسکے ساتھ ہی ہسپتال میں رہ رہی تھی ، نتھے جاگیر کے عبداللہ اور عثمان بھی وہاں آ گئے اور صباء کو ماں کی دوائی لانے کے بہانے بہلا پھسلا کر پھول نگر شہر میں اپنے اڈے پر لے گئے جہاں پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ساری رات درندگی کا نشانہ بناتے رہے۔ عذراں درخواست لیکر پولیس چوکی دیناناتھ پہنچی تھانیدار میاں یاسین نے فوری طور پر کارروائی کرتے بیوہ ماں کو تسلی دیکر ٹرخاتے ہوئے ملزمان سے تگڑی رقم وصول کر لی۔ آخر میں بیوہ ماں نے کہا اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں زندگی کا اپنی بیٹی سمیت خاتمہ کرلوں گی۔علاو ہ ازیں وہاڑی میں تھانہ گگوچوکی تاج پورہ کے علاقہ 287 ای بی میں اوباش کی 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، وزیراعلی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائیلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کو بچی کے علاج و معائنہ کیلئے وہاڑی بھیج دیا۔