پشاورمیں چارسدھ روڈ پرمسافروین بے قابو ہوکردکان میں گھس گئی, 5 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی

پشاورمیں  چارسدھ روڈ پرمسافروین بے قابو ہوکردکان میں گھس گئی, 5 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی

افسوسناک واقعہ چارسدھ روڈ پر ماموں خٹکے کے قریب پیش آیا  جہاں مہمند ایجنسی سے آنیوالی تیز رفتار ہائی ایس وین  بے قابو ہوکر دکان میں گھس گئی،،حادثے میں دکان کی چھت وین پرگرگئی جس کے باعث پانچ افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے،اطلاع ملنے پرپولیس اورامدادی ٹٰیمیں موقع پرپہنچ گئیں اورملبے سے لاشوں اورزخمیوں کونکال کرہسپتال منتقل کیا،پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔