ون ویلنگ جاری، حادثات کا شکار ہوکر متعدد نوجوان ہسپتال پہنچ گئے

ون ویلنگ جاری، حادثات کا شکار ہوکر متعدد نوجوان ہسپتال پہنچ گئے

لاہور(نامہ نگار) ٹریفک پولیس حکام کے بلند و بانگ دعوئوں کے برعکس اتوار کے روز شہر کے مختلف علاقون ون ویلنگ،اور موٹر سائیکل ریس ہوتی رہی جبکہ بعض متعددنوجوان حادثات کا شکار ہو کرہسپتال پہنچ گئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ گلبرگ مین بلیوارڈ ،کینال روڈ،جیل روڈ ،فیروز پور روڈ و دیگر جگہوں پر منچلے ٹولیوں کی شکل میں اکھٹے ہوگئے۔موٹر سائیکل ریس پر لاکھوں روپے کا جواء کھیلا گیا۔ جیل روڈ پر موٹر سائیکل ریس کے دوران دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرنے سے تین نوجوان زخمی ہوگئے۔غالب مارکیٹ ،جوہر ٹائون کے علاقوں میں ون ویلنگ اور موٹر سائیکل کرتب کرتے ہوئے 5 نوجوان گرکر شدید زخمی ہوئے. امدادی ٹیموں نے زخمیوں کوہسپتال پہنچا دیا ۔ٹریفک پولیس ون ویلنگ اور موٹر سائیکل ریس لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنے رہے ۔ منچلوں نے مال روڈ ،جیل روڈ ، فیروز پور روڈ کنال رود پر ون ویلنگ اورہلڑ بازی جاری رکھی جبکہ بعض خواتین سے بدتمیزی کے واقعات بھی رونما ہوئے۔