مانگا منڈی: پولیس اہلکار ناکوں پر چیکنگ کے بہانے شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے لگے

مانگا منڈی (نامہ نگار) موٹر سائیکلوں کے کاغذات کی چیکنگ کی آڑمیں مانگا پولیس نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ پولیس ملازمین گشت کر نے کی بجائے جگہ جگہ ناکے لگا کر موٹر سائیکل سوار شہریوں کو بلاوجہ تنگ کر رہے ہیں۔گھنٹوں گھنٹوں ناکو ں پر کھڑے کیے رکھتے ہیں۔ مک مکا نہ ہونے کی صورت میں تھانہ میں بند کر دیا جاتا ہے مقامی شہریوں اور تاجروں کو بھی نہیں چھوڑا جاتا۔ مقامی شہریوں کے مطابق وہ گھر سے سوداسلف لینے بازار جاتے ہیں تو پویس انہیں دھر لیتی ہے ۔