شیراکوٹ: آشنا کیساتھ فرار ہونے والی شادی شدہ خاتون قتل

شیراکوٹ: آشنا کیساتھ فرار ہونے والی شادی شدہ خاتون قتل

لاہور(نامہ نگار ) شیراکوٹ کے علاقہ میں شوہر کے ڈرائیور کے ساتھ گھر سے بھاگنے والی خاتون کو خنجر سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیاگیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ شیراکوٹ کے علاقہ یوسف نگر میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر اقبال کے گھر میں 2بچوں کی ماں 25سالہ رانی بی بی کو گلہ کاٹ کر قتل کر دیا گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی اور اقبال کو بھی حراست میں لے لیا۔اقبال کے مطابق مقتولہ دو بچوں کی ماں رانی بی بی ،منشا نامی شخص کی بیوی تھی ۔دوماہ قبل رانی بی بی اپنے گھر سے بھاگ کر ڈرائیور اقبال کے ساتھ اس کرائے کے مکان میں رہنے لگی۔اقبال کے مطابق دو روز قبل رانی کا بھائی خالدگھر آیا اور پاس رہنے لگا ۔گزشتہ روز خالد نے اپنی بہن رانی کو خنجر سے شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔