شجاع آباد: ناقص کھانا کھانے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق، 25 افراد کی حالت غیر

شجاع آباد (نوائے وقت رپورٹ) شجاع آباد میں ناقص کھانا کھانے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ 25 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ افراد میں 8 بچے اور 13 خواتین شامل ہیں جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔