حجرہ شاہ مقیم : نوبیاہتا دلہن پراسرار طور پر جاں بحق، دولہا غائب ہوگیا

حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار) حجرہ شاہ مقیم کے محلہ شاہ میر میں دلہن پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ عظمیٰ کی ایک روز قبل شادی ہوئی تھی۔گزشتہ روز صبح اسکا شوہر کسی کام کے سلسلہ میں کمرے سے باہر نکلا تو اس نے واپس آ کر دیکھا عظمیٰ کی نعش پڑی تھی۔ واقعہ کے بعد دولہا غائب ہوگیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔