بس کی چھت سے گر کر نوجوان ہلاک، دیگر حادثات میں 4 زخمی

فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر بس کی چھت سے گر کر نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار سلامت علی اس کا پوتا فہد شدید زخمی ہو گئے حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا موٹرسائیکل سے گر کر دو افراد زخمی ہو گئے۔