ہنڈی اور حوالہ کے کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سید جاوید حسین کے احکامات پر خصوصی ٹیم نے میر واعظ رائس ڈیلر غلہ منڈی اوکاڑہ پر چھاپہ مار کر پنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اے نے ملزم میر واعظ‘ راؤ شفیق اور نعمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔